Author Guidelines

  1. Home
  2. Author Guidelines

Author Guidelines

مقالہ نگاروں کے لیے ہدایات مقالہ ارسال کرتے ہوئے درج ذیل اصولوں کو ملحوظ رکھا جائے؛ 1: ''ریختہ''كی ایچ ای سی میں طے شدہ كیٹیگری اردو زبان و ادب ہے دیگرشعبہ جات كے موضوعات پر مقالہ قابل قبول نہیں ہو گا۔ 2: مقالہ اردو زبان میں تحریر ہونا چاہیے۔ كسی اور دوسری زبان میں لكھا جانے والا مقالہ نا قابل قبول ہوگا۔ 3: ''ریختہ'' میں مقالہ بھیجنے کے بعد اس کے انتخاب یا معذرت کی اطلاع موصول تک مقالہ کہیں اور نہ بھیجا جائے 4: مقالہ كمپوز شدہ ہو۔ سوفٹ كاپی كے ساتھ ہارڈ كاپی بھی ایڈیٹر ریختہ كے پتہ پر ارسال (ای میل)کیا جائے۔ 5: مقالے كا Abstract انگریزی زبان میں ہو جس كے آخر میں Keywords مختصر تعداد میں شامل ہوں۔ 6: مقالہ نگار اپنا مستند ای ۔ میل ایڈریس ، مكمل پتہ اور رابطہ نمبر بھی درج كریں گے تاکہ بوقت ضرورت ان سے رابطہ ممکن ہو۔ 7: كمپوزنگ Microsoft Word میں ہو۔ (فائل: لیٹر ، مارجن چاروں جانب ایك انچ) متن كا فونٹ سائز ١٤ ركھا جائے۔ 8: مقالے كے آخر میں حوالہ جات اور حواشی Chicago Mannual ( شكاگو مینوئل) کے مطابق درج كیے جائیں۔جس کا طریقہ کار جرنل کی ویب سائٹ سے دیکھا جاسکتا ہے۔ 9:شعبہ جاتی مجلس ادارت مذكورہ بالا ضوابط كے تحت پورا اترنے والے مقالہ كو Blind Peer Review كے لیے بھیجے گی۔ (نوٹ: مقالے كی مجوزہ شرائط كو پورا نہ كرنے كی صورت میں اس كو رد كر دیا جائے گا۔نیز سرقہ شدہ مواد کی حد ،جو ایچ ای سی نے متعین کی ہے،اس سے زائد ہونے کی صورت میں مضمون کو رد کردیا جائے گا۔)